• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اے ٹی سی کی غلطی، دو طیارے خوفناک حادثے سے بچ گئے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) امریکا کے نیو یارک ایئرپورٹ کے کراس رن وے بیک وقت لینڈنگ کی اجازت دینے سے 2طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔300فٹ بلندی سے ایک طیارے کو اوپر اڑا کر حادثہ بچا لیا،ایئر کنٹرولر نے 2 طیاروں کو بیک وقت کراس رن وے پر لینڈنگ کی اجازت دی، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تاہم ایئر ٹریفک کنٹرولر نے معافی مانگ لی۔ 17 مارچ 2026 کو مقامی وقت کے مطابق رات 8:15 بجے نیوارک ایئرپورٹ پر پیش آیا جب الاسکا ایئر اور فیڈیکس کے دو مختلف سمت مگر کراسنگ رن وے پر ایک ہی وقت میں اترنے کیلئے اپروچ پر تھے۔ الاسکا ایئر کی پرواز AS-294 پورٹ لینڈ نیویارک پہنچی اسے رن وے 22L پر اترنے کیلئے کلیئرنس دی گئی۔ عین اسی وقت میمفس سے نیویارک کی کارگو پرواز FX-721 کو رن وے 29 کی لینڈنگ کلیئرنس دی گئی۔ پرواز AS-294 تقریباً 250 فٹ نیچے اتر رہی تھی تو عین کراسنگ پر خوفناک حادثہ ہوسکتا تھا مگر اے ٹی سی نے الآسکا ایئر کے پائلٹ کو گو اراؤنڈ کی ہدایت کردی۔ پائلٹ طیارے کو فوری بلندی پر لے گیا جبکہ دوسرا طیارہ لینڈ کرگیا۔ راڈار ڈیٹا کے مطابق مسافر طیارے 300 فٹ کی بلندی سے کارگو طیارے کے عین ایک ہی وقت پر اوور فلو کیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعہ تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید