نئی دہبی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں عیدالفطر کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت مثال سامنے آئی۔ ہندو مسلم یکتا سمیتی کے زیر اہتمام ہندو برادری کے افراد نے عیدگاہ میں نماز ادا کرنے والے مسلم افراد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ یہ منفرد اقدام مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا، جسے مقامی سطح پر خوب سراہا گیا۔