کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی انتظامیہ کو برطانیہ کیلئے چار پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد29مارچ سے یہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی انتظامیہ نے ہفتہ وار چار پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروازیں 29 مارچ سے شروع کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 2020 میں سابق وفاقی وزیر ہوا بازی کے نیشنل اسمبلی کے فلور پر بیان کہ بیشتر پاکستانی پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں اور اس بیان کے بعد پاکستان ایویشن انڈسٹری کا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور جس پر بہت سے ممالک بشمول برطانیہ نے بھی پاکستانی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ پابندی 2025 میں ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد پی آئی اے نے اپنی پروازوں کا شیڈول تیار کرنا شروع کیا تھا اور اب 29 مارچ سے یہ پروازے شروع ہو جائیں گی۔