• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے تحائف، سوئینرز اور محبت بھرا پیغام

دبئی (سبط عارف)دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے تحائف ، سوئینرز ( souvenirs) اور محبت بھرا پیغام۔ تفصیلات کے مطابق حکومت دبئی نے دبئی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے مسافروں کیلئے یادگاری تحائف اور شکریہ کارڈز کی تقسیم شروع کر دی ہے، جس میں مسافروں کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔حکام کی جانب سے جاری پیغام میں مسافروں کے محفوظ سفر کی دعا اور دوبارہ دبئی آمد کی امید ظاہر کی گئی، جسے ایک محبت بھرا اور دل کو چھو لینے والا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ علاقائی کشیدگی کے باوجود دبئی ایئرپورٹ پر آپریشن جاری ہے، جبکہ مسافروں کی آمد و رفت میں معمولی رکاوٹ کے باوجود سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ دبئی حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے ساتھ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور مشکل حالات میں بھی دبئی کی مہمان نوازی برقرار ہے۔

اہم خبریں سے مزید