کراچی (افضل ندیم ڈوگر)پاکستان اور افغانستان کے مابین حالیہ حملوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کی فضائی حدود متاثر نہیں ہوئی۔ پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے غیرملکی پروازوں کی اوور فلائنگ معمول کے مطابق جاری ہے۔ فلائٹ راڈار کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں کے دوران بھی فضائی حدود کھلی رہی۔ سماجی ضابطے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصروں کے دوران پاکستان ایئر فورس کی مہارت کی تعریف کی جارہی ہے۔