• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن باتھ آئی لینڈ میں تین دھماکے، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن باتھ آئی لینڈ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مکین گھروں سے باہر نکل آئے، دھماکوں کے بعد زیر زمین گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی،تفصیلات کے مطابق باتھ آئی لینڈ گلشن فیصل کے قریب مبینہ طور پر گیس لائن میں لیکیج کے باعث 3 خوف ناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی ،خوف کے باعث علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رفائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا،ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا ہےکہ مذکورہ مقام پر مرمت کام جاری تھا اس دوران گیس لیکیج ہونے کے باعث دھماکہ ہوئے،پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف حفاظتی بند لگا کر شہریو ں کو آگ کی جگہ سے دور کیا اور متعلقہ حکام کو آگ پر قابو پانے کے لئے راہ ہموار کی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گیس کے مسلسل پریشر کے باعث شدت اختیار کرگئی تاہم جب تک گیس کی سپلائی بند نہیں کی جاتی، آگ پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں ہوگا، حکام کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر تعینات کردی گئیں، تاہم تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد سوئی گیس کاعملہ جائے وقوعہ پہنچا اور گیس لیکج کے مقام پر گیس کی سپلائی بند کی گئی اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید