کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مذاکرات کے لیے کردار ادا کیا جائے تاکہ خطہ کسی بڑے انسانی المیے سے محفوظ رہ سکے، ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اس کی سالمیت پر حملہ پورے خطے کو تباہ کن جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، کسی بھی ملک کی خودمختاری کے دفاع کو کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ علاقائی پیش رفت، بالخصوص نتن یاہو اور مودی کی ملاقات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ،خطے میں جاری تنازعات اور محاذ آرائی کو وسیع تر جغرافیائی سیاسی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدگیاں اور عدم استحکام جنم لیتا ہے اگر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔