• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر 35 اے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،متاثرہ خاندان نے پولیس کو بتایا کہ تین مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور گھر میں موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا اور اطمینان سے لوٹ مار کرتے رہے، متاثرہ شہری ظفر کے مطابق ملزمان گھر میں رکھا تقریباً 22 تولہ سونا اور ایک کروڑ 85 لاکھ روپے نقدی سمیت مجموعی طور پر تقریباً 3 کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں مسلح ملزمان کو گھر کے اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کورنگی میں درج کرلیا گیا ، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے،قائم مقام ایس ایس پی ضلع کورنگی زبیر نظیر شیخ کے مطابق واردات 28 فروری کے روز پیش آئی ، تفتیش کے دوران دیکھی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ملزم،کو شلوار قمیض جبکہ 2 کو پینٹ شرٹ میں دیکھا گیا ہے، ملزمان اہل خانہ کے موبائل فونز اور گھر سے ملنے والا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید