اسکردو (نمائندہ جنگ / نثارعباس) ضلع گلگت اورا سکردو میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے فوج کی تعیناتی کیلئے لیٹر جاری کر دیا، کرفیو رات 12بجے سے 4 مارچ تک نافذ رہے گا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کرفیو میں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کر دیا، دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک کرفیو میں نرمی ہوگی،قبل ازیں اسلام آباد سے رانا غلام قادر کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملہ کے بعد احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کابڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔وفاقی کابینہ ے گلگت بلتستان کے 3اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطا بق گلگت، سکردواورشگر کےاضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کی گئی ہے۔