• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد میں کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک، 6 کی حالت غیر ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ناظم آباد نمبر ایک میں زہریلی کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک اور 6 کی حالت غیر ہو گئی جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 32سالہ جنید ولد سعید ، 50 سالہ محمد رضوان ولد محمد راشد اور 25 سالہ عامر غنی ولد غنی شامل ہیں،مذکورہ افراد کو طبیعت غیر ہونے پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 3 افراد کا انتقال ہوا، چھ افراد 33 سالہ سلطان مسیح ، 28 سالہ اسد ، 26 سالہ جوائس ، 40 سالہ شیرون، 40 سالہ عابد اور جیسپرسن زیر علاج ہیں،پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا تعلق ناظم آباد نمبر ایک اور ملحقہ آبادیوں سے ہے اور ان کی حالت کی نگرانی کی جارہی ہے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پشاوری چپل والی گلی ناظم آباد نمبر ایک سے ملزم عدنان ولد احسان الحق کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 16 چھوٹی اور 3 بڑی بوتلیں زہریلی کچی شراب کی برآمد ہوئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے جبکہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، پولیس کے مطابق کچی شراب مختلف مقامات سے خریدی گئی تھیں جن کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں،آئی کی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی سندھ نے کہا کہ اقلیتی تہوار کے پیش نظر کچی زہریلی شراب و دیگر منشیات کی فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید