کراچی(اسٹاف رپورٹر) رہبرِ معظم سمیت دیگر شہادتوں پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے یومِ سوگ منایا گیا ، اس موقع پر سندھ سمیت کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں مجالس، تعزیتی اجتماعات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مقررین نے کراچی ،اسلام آباد، لاہور اور جی بی میں پُرامن احتجاج پر گولیاں برسانے کو سنگین بربریت قرار دیا اور کہا کہ امریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے معصوم شہریوں پر گولیاں برسانا ناقابل معافی جرم ہے، پوری دنیا میں عوام دشمنی کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں،مقررین نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی آشکار ہو چکی ہے، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای عالم اسلام کے نڈر رہنما تھے،پوری دنیا ان کی دینی، فکری اور مزاحمتی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے۔