• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

شکارپور (نامہ نگار)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔تھانہ رستم کی حدود گاؤں سلطان کمالانی جتوئی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع بھڑک اٹھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رستم کی حدود گاؤں سلطان کمالانی جتوئی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع بھڑک اٹھا۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے کے باعث دو سگے بھائی امتیاز علی اور امداد علی ولد سلطان کمالانی جتوئی اور مہمان محمد عالم بڈانی جتوئی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ منیر کمالانی جتوئی، شہزادو کمالانی جتوئی زخمی ہوگئے۔ مقتولین کی خبر پر دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی جس کے باعث علاقہ جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔ گولیوں کی آوازیں گونجنے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ورثاء کیجانب سے مقدمہ درج کرانے کے بعد مزید کارروائی کرکے ملوث ملزمان کو حراست میں لیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید