کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کراچی ڈویژن نے 23مارچ یوم پاکستان کے دن کی مناسبت سے اللہ والی چورنگی سے مزار قائد تک پاکستان زندہ آباد عمران خان پائندہ آباد ریلی نکالی، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر راجہ اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، پارلیمانی لیڈرشبیر قریشی، فہیم خان سمیت دیگر رہنمائوں نےکی ، ریلی میںکراچی کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد عمران خان کی رہائی کےنعرے لگائے، ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ریلی کے شرکا خطاب سےکرتے کہا کہ آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار پر 23 مارچ یوم پاکستان کے دن پر ریلی کی صورت پہنچے ہیں، 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش ہوئے تھی، آج ہم نئی قرارداد پیش کرے آئے ہیں،جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان مضبوط تھا تا قیامت تک مضبوط رہے گا، یومِ پاکستان ہمیں ایک آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کے قیام کی یاد دلاتا ہے، حلیم عادل شیخ 23 مارچ کا دن اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کے وژن کے مطابق ریاست بنائیں گے، تحریک انصاف ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔