• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کفایت شعاری سے کام لے، گورنر خیبر پختونخوا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں سیکورٹی اور پروٹوکول کو الگ الگ رکھا جائے، میڈیاعوام کو کفایت شعاری کے بارے میں آگاہ رکھیں ، قوم کفایت شعاری سے کام لے۔ہمارے اطراف میں جنگ ہے ۔اس لیے ہمیں اپنے معاشی حالات کو قابو میں رکھنے کے شعاری کرنی ہوگی۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے بڑی اچھی حکمت عملی سے خود کو بچایا ہوا ہے۔عید کی چھٹیاں ختم ہوچکی ہیں۔اب دیکھنا ہے تمام صوبے اور وفاقی حکومت کفایت شعاری پر کتنا عمل کرتی ہیں۔ہم کہتے ہیں سیکورٹی اور پروٹوکول کو الگ الگ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیاعوام کو کفایت شعاری کے بارے میں آگاہ رکھیں ۔اپنے برادر ممالک ترکیہ سعودیہ کی درخواست پر افغانستان سے جنگ بند کی ہوئی تھی۔بار بار افغانستان کو کہا ہے ان کی سرزمین انڈیا اور اسرائیل ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔برادر ممالک کی درخواست پر عارضی جنگ بندی کی تھی ۔دہشت گردوں کی موجودگی کی جہاں اطلاعات ملیں گی کارروائی کریں گےپاکستان کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید