کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نواب شاہ میں کار تصادم کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشیوں کے تہوار کے موقع پر اس طرح کے واقعات انتہائی افسوسناک ہوتے ہیں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے احتیاط سے ڈرائیوکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی دوسروں کیلئے بھی بہت اہمیت رکھتی ہیں وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی انہوں نےزخمیوں کو میسر و بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی او جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔