کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مختلف شعبہ جات کے انچارجز، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، تنظیمی ٹاؤن انچارجز اور ذمہ داران نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق، رضوان بابر اور فرقان اطیب، اراکین سی او سی شکیل احمد، ارشاد ظفیر، ارشد حسن و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے تنظیمی شعبہ جات، ٹاؤن اور یوسیز سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان کو عید کی مبارکباد دی اور تنظیمی کارکردگی کو بہتر و موثر بنانے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کارکنان تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم عید کی خوشیوں میں تمام کارکنان کو شامل کریں، اتحاد و اتفاق ہی ہماری اصل قوت ہے اور یہی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، مرکزی شعبہ اطلاعات، لیبر ڈویژن، مرکزی الیکشن سیل، مرکزی شعبہ خواتین، مرکزی ڈیجیٹل میڈیا، اے پی ایم ایس او، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔