• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے جل تھل، نظام زندگی مفلوج، عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) عید الفطر کے موقع پر بارش سے شہر بھر میں جل تھل ایک،نظام زندگی مفلوج، عید کی خوشیاں مانند پڑ گئیں، حیسکو اور واسا کی نااہلی کے باعث شہری زندگی‘ سات سے آٹھ گھنٹے کی بجلی کی سپلائی معطل شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ عیدالفطر کے روز نماز عید کے موقع پر ہلکی بارش کے باعث کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات متاثر ہوئے جبکہ 2 شوال کی شام طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش نے شہری زندگی مفلوج کردی بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی شہر کی160میں سے 136فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی شام ساڑھے چھ بجے سے معطل ہونے والی بجلی چھ آٹھ گھنٹے کے بعد بحال ہونا شروع شروع ہوئی، بجلی کی عدم فراہمی اور واسا کی نااہلی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث عید کی خوشیاں ختم ہوگئیں لوگ بازاروں، تفریحی مقامات پر پھنس گئے اسٹیشن کے سامنے گندے پانی کا تالاب بن گیا ، بیشتر علاقوں میں سیوریج کا گھروں میں بھی داخل ہوگیا بارش کو 24گھنٹے گذر جانے کے باوجود نکاسی آب کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کے باعث بیشتر علاقوں میں روزمرہ کے امور متاثرہوکر رہے گئے اور یوم پاکستان کے موقع پر شہر گندگی وغلاظت کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید