• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ پیرس میں پرچم کشائی، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پیرس( رضا چوہدری )پیرس میں واقع سفارت خانۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے موقع پرپروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں  پاکستانی کمیونٹی نے بھرپورشرکت کی۔اس موقع پرسفیرپاکستان ممتاززہرہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع سفارت خانۂ پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سفارتی عملے اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیراعظم پاکستان اور ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ان پیغامات میں قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کی گئی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر فرانس میں پاکستان کی سفیرممتاز زہرہ بلوچ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا، جبکہ سفارت خانے کے ڈیفنس اتاشیوں نے پرچم کو سربلند ہوتے ہوئے سلامی پیش کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر کاربند رہنے اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

ملک بھر سے سے مزید