ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان کائنات اظہر خان کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ سے نکلنے والی گاڑیوں کی وہاڑی چوک پر رانگ پارکنگ اور سواریاں بٹھانے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ ٹرانسپورٹرز ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ اس حوالے سے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوران اور ٹرانسپورٹرز کے لیے آگاہی سیشن بھی منعقد کرائے جارہے ہیں۔ وہاڑی چوک اور جنرل بس اسٹینڈ کے اطراف اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔