• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے27مقدمات درج،شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 27مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عابد علی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے عدیل حمزہ سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے رفیق احمد سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے محمد اسلم سے ڈاکووں نے 20ہزار لوٹ لیا جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عرفان حسین مویشی صدر جلالپور کے علاقے اسلم کی سولر پلیٹ رمضان کا ٹوکہ مشین نیوملتان کے علاقے طفیل نواز ،سعدیہ ،عباس رضا شاہ رکن عالم کے علاقے تنزیل یوسف کے موبائل فونز عمران کا سامان دولت گیٹ کے علاقے ندیم کی موٹرسائیکل عطا اللہ کا موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے پارس خان کی نقدی 80ہزار گلگشت کے علاقے روح اللہ کی موٹرسائیکل جمشید خان ،اسد علی بی زیڈ کے علاقے آسیہ بی بی کے موبائل فونز ڈی ایچ اے کے علاقے آفتاب احمد کا میٹر بجلی قادر پورراں کے علاقے الطاف حسین کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے ذیشان ،قاسم کے موبائل فونز مظفر آباد کے علاقے ولید کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے اشرف کی سولر پلیٹ وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے عثمان غنی کی موٹرسائیکل اور ریحان کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید