• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے سعودی، اماراتی اور بحرینی حکمرانوں سے رابطے، امن بحالی کیلئے ایران سے تعلقات استعمال کرنے کی پیشکش

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا و اسرائیل کی ایران پر بمباری اور ایران کی جانب سے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے پیش نظر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور بحرین کے رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں ، انہوں نے خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے ایران سے اپنے تعلقات استعمال کرنے کی پیشکش بھی کردی ہے ، اسپین نے ایران کے خلاف امریکا کو اپنے فوجی اڈےاستعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اسپین سے امریکی فوجی طیارے واپس روانہ ہوگئے،ہسپانوی حکومت ایران پر امریکی واسرائیلی حملوں کی مذمت بھی کرچکی ہے تاہم اسپین نے وزیرخارجہ نے اسرائیل کے اس الزام کو بھی مسترد کردیا ہے کہ وہ تہران کیساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایران میں جاری خونریزی روکنے کا مطالبہ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں قیام امن کیلئے اپنے تمام روابط ہر سطح پر استعمال کریں گے ،چین نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر حملے سےقبل ہمیں آگاہ نہیں کیا ، چینی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک بیرونی خطرات سےنمٹنے کیلئےاتحاد کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے ، بیجنگ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ایران پر حملے سے قبل چین کو پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ اس نے تمام فریقین سے فوجی کارروائیاں روکنے اور تناؤ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کو پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ چین کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔‘ترجمان نے کہا کہ امریکا اور ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کی جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اہم خبریں سے مزید