کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ملک میں نئے کھیل پیڈل کی دو متوازی فیڈریشن قائم ہوگئی،نئی فیڈریشن کے صدر سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان اور منصور علی خانسکریٹری ہوں گے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انہیں عالمی اور ایشیائی فیڈریشنوں کے ساتھ تمام کاغذی کاروائی تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، عبد المتین خان کی سر براہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہماری فیڈریشن انٹر نیشنل فیڈریشن سے الحاق شدہ ہے، مگر کئی ماہ سے دی گئی درخواست کے باوجود الحاق نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے پیڈل فیڈریشن کی سرگرمیوں کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔