کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 11 کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ اگلے 22 میچز کیلئے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا، حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں جمعرات کی شب کراچی پہنچ گئیں۔8 اپریل کو شام 7 بجے حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔ جمعے کو رات کی بارش سے متاثرہ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ پر حیدرآباد کنگزمین نے مشقوں کا آغاز کیا، کھلاڑیوں نے گیلی فیلڈ پر بہت محتاط انداز میں ٹریننگ کی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ہفتے کو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پیر کو جبکہ راولپنڈی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 7 اپریل کو کراچی پہنچیں گی۔ ہفتے کو پشاور زلمی کی ٹیم ٹریننگ کرے گی۔