کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے سابق صدر صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر منتخب ہو گئے،صاحبزادہ سلطان محمد علی کے دور میں پاکستان نے نیزہ بازی کے میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر پاکستان نے سیکنڈ ورلڈ بیسٹ ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔