• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن پیسر آئی پی ایل کی این او سی کیلئے عدالت پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کےفاسٹ بولر نوان تشارا آئی پی ایل کیلئے این او سی نہ ملنے پراپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت پہنچ گئے سری لنکا میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت 9 اپریل کو ہو گی ۔ تشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا لیکن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر انہیں این او سی دینے سے انکار کردیا گیا۔ ان کا کہنا کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا، فٹنس کے معیار پر این او سی نہ دینا غیرمنصفانہ ہے۔

اسپورٹس سے مزید