• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگا ترین فٹبال ورلڈ کپ، فائنل کا ٹکٹ 30 لاکھ روپے تک

زیورخ (جنگ نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹس کیلئے فیفا 11 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 30 لاکھ پاکستانی روپے) تک وصول کر رہا ہے ۔ ٹکٹس فروخت کا اگلا مرحلہ شروع ہونے پر انکشاف ہوا کہ زیادہ ڈیمانڈ والی نشستوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دسمبر میں فیفا پر اس وقت دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا تھا، جب ورلڈ کپ فائنل کے سستے ترین ٹکٹس کی قیمت چار ہزار جبکہ سب سے مہنگے ٹکٹس کی قیمت آٹھ ہزار 700 سو ڈالر مقرر کی گئی۔ فیفا نے ورلڈ کپ پلے آف کے اختتام اور 48 ٹیموں کے ڈرا مکمل ہونے کے بعد لاسٹ منٹ سیلز فیز کھول دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کیلئے سستے ترین ٹکٹس کی قیمت اوپن مارکیٹ میں بڑھ کر پانچ ہزار 800 ڈالر ہو گئی ہے۔ فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن نے ٹکٹوں کی غیر معقول قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا مہنگا ترین ورلڈ کپ بن چکا ہے اور یہ مسئلہ دنیا بھر کے مداحوں کو درپیش ہے۔

اسپورٹس سے مزید