کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں باغ جناح گراؤنڈ میں انوِنسبلز نے اسٹارز کو 8 وکٹوں سے ہرایا ۔ اسٹارز 64 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مومنہ ریاضت اور صائمہ ملک نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں ۔ انوِنسبلز نے ہدف2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ارم جاوید 30 اور ماہم انیس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ادھر غنی انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں کنکررز نے اسٹرائیکرز کو 18 رنز سے زیر کرلیا ۔کنکررز نے 177 رنز بنا ئے ۔ اسٹرائیکرز 159 رنز بنا سکی۔ فاطمہ ثنا نے ناقابلِ شکست 67 اور کومل خان نے 43 رنز بنائے ۔ رابعہ رانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹرائیکرز کی عالیہ ریاض نے 52 رنز کی اننگز کھیلی ۔