کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر نے ایس او ایس ویلج کے بچوں کو اپنا مہمان بنالیا۔ جمعرات کو لاہور قلندر انتظامیہ نے مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں لاہور قلندر کے ٹیم ڈایکٹر ثمین رانا سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔کپتان شاہین آفریدی ، حارث رؤف ودیگر کھلاڑیوں نے بچوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلی۔ بچوں کو بیگز ،شرٹس تحفے میں دی گئیں ۔