• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم، دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 31مقدمات درج کرلئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں وقاص سے تین ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزمان نے مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مارکر اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عمر اسرار سے چار ڈاکو نقدی اورموبائل چھین کر لے گئے، تھانہ چہلیک اور شاہ شمس کے علاقے میں غلام فرید اور محمد رضوان سے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں رضا سے ڈاکوؤں نے نقدی اورموبائل فون لوٹ لیا جب کہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں شاہد، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں صدیق کی موٹرسائیکلیں، سٹی جلالپور کے علاقے میں مختار احمد کا سامان، فردوس کی نقدی و موبائل فون، صدر جلالپور کے علاقے میں عطا محمد طلائی کوکاو نقدی، بی زیڈ کے علاقے میں شہزاد، ارمش کوتوالی کے علاقے میں اشرف اور کلیم عباس کے موبائل فونز،ڈی ایچ اے کے علاقے میں اسد اوروقار، صدر کے علاقے میں نعیم کی موٹرسائیکلیں، ساجد کا موبائل فون، الپہ کے علاقے میں شکیل کا ٹرانسفارمر،نیوملتان کے علاقے میں بلاول عالم کا پمپ، شاہ رکن عالم کے علاقے میں حبیب کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے میں بابر علی کا موبائل فون، دہلی گیٹ کے علاقے میں زرباب سمیع کی موٹرسائیکل، دولت گیٹ کے علاقے میں زبیر کے10لاکھ روپے، پاک گیٹ کے علاقے میں قاری محمد احمد،کینٹ کے علاقے میں وسیم عارف، نعمان حیات کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ، محمد عالم کی نقدی و سامان، چہلیک کے علاقے میں احمد کا موبائل فون اور ممتاز آباد کے علاقے میں الیاس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید