اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ممبر (گیس) شہزاد اقبال کی بطور وائس چیئرمین تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وہ مستقل چیئرمین کے تقرر تک قائم مقام چیئرمین کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ اوگرا کے سابق چیئرمین مسرور خان کی مدتِ ملازمت 19 فروری 2026 کو ختم ہو گئی تھی۔ حکومت نے مسرور خان کی مدت مکمل ہونے کے بعد اقبال کو وائس چیئرمین نامزد کرنے میں 11 دن کا وقت لیا۔