اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آبنائے ہرمز کی بندش:ارکو خام تیل کو دو کارگو حاصل کرنے میں کامیاب، حکام کا کہنا ہے کہ 70ہزار بیرل خام تیل کا ایک کارگو فجیرہ بندرگاہ، دوسرا سعودی عرب سے بحیرہ احمر سے منسلک تنصیبات سےمنگوایا۔ تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش اور اس اہم آبی گزرگاہ سے ایندھن کی سپلائی معطل ہونے کے باوجود، پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری — پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو) آبنائے سے باہر کے ذرائع سے خام تیل کے دو کارگو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس پیش رفت کی بدولت ریفائنری کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں مدد ملی ہے اور اس کے پاس خام تیل کا ذخیرہ اب 25 مارچ 2026 تک کے لیے کافی ہے۔