کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کی دفاعی برتری ثابت کردی، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان اپنے دفاع، خود مختاری اور قومی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت اس جنگ میں ناکامی ،بھاری جانی اور دفاعی نقصانات کے باوجود ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس کے لئے وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کو استعمال کررہا ہے، جن کے خلاف افواج پاکستان اور عوام مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔