• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات 2026، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کیلئے رابطے

اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) گلگت بلتستان میں انتخابی اتحادکیلئے رابطے دونوں جماعتوں کے درمیانصوبائی سطح پر اجلاس میں اتفاق رائے ہو گیا جبکہ حتمی معاملات اسلام آباد میں مرکزی قیادت کے درمیان طے ہوں گے۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں کی صوبائی قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال، انتخابات میں شفافیت، جمہوری ماحول کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی افہام و تفہیم، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی مفاد میں مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ حتمی معاملات اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کی سطح پر طے کیے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید