• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید گرمی، ٹھنڈے پانی، جوس اور دیگر مشروبات کی تقسیم کا سلسلہ جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فلاحی تنظیم نیت فائونڈیشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی، جوس اور دیگر مشروبات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔تنظیم کے رضاکاروں نے اہم شاہراہوں، بس اسٹاپس اور عوامی مقامات پر شہریوں، محنت کشوں، اسکولز کے طلباء،آن لائن موٹر سائیکل رائیڈرز، رکشہ ڈرائیورز ،بسوں میں موجود مسافروں اور پیدل چلنے والے شہریوں میں مشروبات تقسیم کیے۔ اس موقع پر تنظیم کے نمائندوں عبدالباسط، محمد عثمان اور عبداللہ کامران کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ایسے میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کی یہ ایک ادنیٰ سے کاوش ہے۔
ملک بھر سے سے مزید