• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شناختی کارڈ تجدید نہ کرنے پر نادرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دو ہفتوں میں جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم پرشہری کے شناختی کارڈ تجدید نہ کرنے پر نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم پرشہری کے شناختی کارڈ تجدید نہ کرنے پر نادرا کے خلافت توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ تجدید کے وقت اسے بتایا گیا کہ اس کا کارڈ بلاک کردیا گیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود شہری کے شناختی کارڈ کی تجدید نہیں کی جارہی ہے۔ کارڈ بلاک کرنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ انکا ماضی میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید