کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ آزاد خان نے 21 پولیس اہلکاروں کو ان کے خلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری جاری رہنے کے تناظر میں ان کو معطل کر کے پولیس لائن میں بھیج دیا ہے جہاں ان کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی حاضری لگوانی ہوگی اور ساتھ ہی روزانہ پریڈ بھی کرنی ہوگی۔ ایس ایچ او آرٹیلری میدان تھانہ انسپیکٹر ندیم حیدر اور ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن ضلع ساؤتھ لیڈی انسپیکٹر حنا مغل کو پہلے ان کے عہدوں میں تنزلی کرتے ہوئے سب انسپیکٹر بنایا گیا اور پھر اب ان کو مزید معطل کر کے روزانہ بریڈ کی سزا دی گئی ہے۔