• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے جی سندھ میانداد راہوجو کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خیرپور کا دورہ

خیرپور( پ ر)اکائونٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس خیر پور کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور دفتر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر غلام سرور چاچڑ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے،اے جی سندھ نے مختلف برانچز کا دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ، مالیاتی امور، پنشن کیسز ،تنخواہوں اور بلوں کی ادائیگی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے افسران اور عملے سے ملاقات کی اور دفتری امور میں شفافیت ،بر وقت ادائیگیوں اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سرکاری مالیاتی نظام میں شفافیت ،احتساب اور جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل، پنشنرز کی سہولت اور دفتری امور کی بروقت انجام دہی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
ملک بھر سے سے مزید