اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی تقریب دس مئی کوپا کستان مانو منٹ شکر پڑیاں اسلام آ باد میںمنعقد ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف۔آرمی چیف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے علاوہ دیگر سروسز چیفس اور ملک کی سیا سی و عسکری قیادت اس تقریب میں شریک ہوگی۔ ا س موقع پر ایئر شو ہوگا۔ لیزر شو کا اہتمام کیا جا ئیگا۔ ملی نغمے پیش کئے جائیں گے۔