• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس میں”معرکۂ حق، یومِ فتح “ کی تقریب سے خطاب، پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف

ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس میں “معرکۂ حق، یومِ فتح” کے عنوان سے منعقدہ عظیم الشان اور جذباتی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ نظریہ ہی قوموں کی اصل طاقت ہوتا ہے۔تقریب کے دوران “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے مسلسل گونجتے رہے۔تقریب کے میزبان کمیونٹی رہنما حفیظ خان تھے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ سید نہال ہاشمی اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا تھے۔ ہیوسٹن سے وائس قونصل جنرل عشر شہزاد، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ، سید قمر رضا، تنویر احمد، اعزاز حسن، چوہدری ایاز، عاقب شاہ اور ڈاکٹر آصف قدیر سمیت ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران ہیوسٹن اور ڈیلاس میں اوورسیز پاکستانیوں، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور متعدد تقریبات میں شرکت کی، جن میں پاک-امریکہ تعلقات، قومی ترقی، اوورسیز پاکستانیوں کے کردار، معرکۂ حق کی کامیابیوں اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کبھی غلام نہیں رہا بلکہ ہمارے آباؤ اجداد غلام تھے، اور قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اپنی قیادت اور نظریے کے ذریعے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دیا۔ نظریہ ہی قوموں کی اصل طاقت ہوتا ہے اور اگر قومیں اپنے نظریے سے دور ہو جائیں تو ان کا مقصدِ حیات ختم ہو جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید