پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )اکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی پہلی سالگرہُ جوش و خروش سے منائی جائے گی ۔ وطنِ عزیز پاکستان کی معرکۂ حق میں تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال چیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ کے زیراہتمام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کل 8 مئی کو کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی تقریب میں فرانس کے دورہ پر آیا ہوا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا وفد بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کرے گا۔وطن عزیز پاکستان نے ایک سال قبل فولڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں تاریخی اور شاندار فتح کی سالگرہ کو جوش و خروش سے منایا جائے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس تاریخی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے اپنی عسکری قیادت اور حکومت کو شاندار طریقے خراج تحسین پیش کریں گے۔