• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ٹرانسفر 2 ججز کے گھروں میں تعینات عملہ واپس بلا لیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ سے تین ججز کی ٹرانسفر کے بعد 2ججز کے گھروں سے عملہ واپس بلا لیا گیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پہلے ہی گاڑی واپس کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے اسلام آباد گھروں سے تمام عملہ پیر کے روز واپس بلا لیا گیا ۔ اسلام آباد میں موجود گھروں میں عملہ، گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے دی گئی تھی۔ عملے میں مالی، کک، ڈرائیور، ججز کے گھروں سے پیر کو واپس بلا لئے گئے ۔ دونوں ججز نے پشاور اور لاہور ہائیکورٹ پیر کو ہی جوائننگ دی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید