• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی مصنوعات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمران خان ،نوید اور محمد احمد شامل ہیں۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، اسٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید