• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت شدید خدشات سے دوچار

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) ایران کیخلاف اسرائیلی اور امریکی جنگ کے بعدآبنائے ہرمز میں جاری جغرافیائی بحران کے باعث توانائی سپلائی میں ممکنہ تعطل نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹیں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، جس سے صنعتی پیداوار اور برآمدی مسابقت دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔ (اپٹما) نے 4 مارچ 2026 کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ بحران کے دوہرے اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ایک طرف توانائی درآمدات کی ڈالر لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے، تو دوسری جانب پیداواری لاگت میں اضافے سے برآمدی صنعتیں دباؤ کا شکار ہیں۔اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کے مطابق، ’’حتیٰ کہ اگر علاقائی کشیدگی کم بھی ہو جائے تو توانائی کی سپلائی چین اور قیمتوں میں کئی ماہ تک اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید