• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشننگ کنٹرولر پشاورکامختلف مقامات پر نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ تیز

پشاور(جنگ نیوز) راشننگ کنٹرولر پشاور عوام کو مؤثر سہولت فراہم کرنے اور ماہِ رمضان میں افطار سے پہلے بنیادی خوردنی اشیاء کی مناسب نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کی قیادت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کی روشنی میں راشننگ کنٹرولر توصیف اقبال کی زیرِ نگرانی پشاور کے مختلف مقامات پر نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے میگا مارٹس، ڈیری پوائنٹس، جنرل اسٹورز، فروٹس اور گوشت فروشوں کے مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ کی نمایاں آویزاںگی، وزن کی درستگی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ضابطہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے 09 افراد کو جیل ارسال کیا تاکہ اصلاحِ احوال اور قواعد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔یہ کارروائیاں مارکیٹ میں نظم و ضبط کے قیام، ناجائز منافع خوری کے سدباب اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک ٹھوس پیش رفت ہیں۔منافع خوری پر سخت کارروائی، شہری سہولت اولین ترجیح شفاف نگرانی اور فوری عملدرآمد ہماری پالیسیمحکمہ خوراک صوبہ بھر میں سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔
پشاور سے مزید