• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کی انٹرن شپ کامیابی سے مکمل

پشاور ( لیڈی رپورٹر)شعبہ کریمنالوجی، یونیورسٹی آف پشاور کے طلبہ کے پہلے بیچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پشاور میں اپنی انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ انٹرن شپ شعبہ کریمنالوجی اور اے این ایف کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت بی ایس پروگرام کی ایک اہم شرط تھی۔یہ پروگرام اے این ایف خیبر پختونخوا کے فورس کمانڈر بریگیڈیئر مظہر کی قیادت اور شعبہ کریمنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین کی رہنمائی میں مکمل کیا گیا۔ اس انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملی نظام سے متعلق قیمتی تجربہ حاصل ہوا۔منتظمین کے مطابق اس تعاون کا مقصد تعلیمی علم کو عملی میدان سے جوڑنا اور طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
پشاور سے مزید