پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشتو اکیڈمی، یونیورسٹی آف پشاور کے اسکالر طاہر بوستان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔انہوں نے اپنی تحقیق ڈاکٹر شیر زمان سیماب کی نگرانی میں مکمل کی، جبکہ ڈاکٹر سمندر یوسفزئی اور ڈاکٹر شکیل احمد نے بطور ممتحنین مقالے کا جائزہ لیا۔دفاعی تقریب میں ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی ڈاکٹر فرخندہ حیات، ڈاکٹر انور علی، ڈاکٹر جاوید اقبال خٹک، ڈاکٹر بشریٰ خاتون، پغوندہ مختیار اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔