• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا ارب پتی ملک بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا ارب پتی ملک بن گیا، 4,020 عالمی ارب پتیوں میں سے 1,110کا تعلق چین سے، 287 نئے ارب پتی شامل کیے، AI دولت کا اہم ذریعہ، ہرون عالمی امیر فہرست میں نمایاں اضافہ، ارب پتیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، مسک بدستور نمبر1 ۔ ہرون گروپ کی تازہ عالمی امیر فہرست کے مطابق چین ایک بار پھر دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے والا ملک بن گیا ہے، جہاں مجموعی طور پر 4,020 عالمی ارب پتیوں میں سے 1,110 کا تعلق چین سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق حصص بازار میں تیزی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی نے دولت میں نمایاں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں چین نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 287 نئے ارب پتی شامل کیے اور امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے سے منی میکس کے بانی یان جون جیے 3 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر اور ژیپو کے نام سے معروف بیجنگ ژیپو ہواژانگ ٹیکنالوجی کے لیو دہ بِنگ 1 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر کے ساتھ نئے چینی ارب پتیوں میں شامل ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید