• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی میزائل حملوں سے خلیج کی محفوظ سرمایہ کاری کی ساکھ کو دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی میزائل حملوں سے خلیج کی محفوظ سرمایہ کاری کی ساکھ کو دھچکا،عرب امارات کا پراپرٹی سیکٹر مشکل میں، بڑے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے شیئرز میں5فیصد کمی آگئی۔ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خلیج میں بڑھتی کشیدگی نے متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے پہلا بڑا امتحان کھڑا کر دیا ہے۔ دبئی اور ابوظہبی میں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور رہائشی علاقوں کے قریب حملوں کی اطلاعات نے خطے کی محفوظ سرمایہ کاری کی ساکھ کو دھچکا پہنچایا ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے شیئرز میں تقریباً پانچ فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ ڈویلپرز کے بانڈز کی قیمتیں بھی گر گئیں۔
اہم خبریں سے مزید