کراچی (نیوز ڈیسک) روس کا امریکہ و اسرائیل سے فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ، ماسکو کا کہنا ہے یہ عناصر مقدس مہینے رمضان کے دوران اسلامی دنیا کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ رشین ایم ایف اے کے مطابق اس بات کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے کہ امریکہ اور اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خونریزی کو روکنے کے لیے تیار ہیں۔