اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں ایک لاکھ 8ہزار 175 اسامیاں خالی ، کارپوریشنز اور اتھارٹیز میں ایک لاکھ 72ہزار 234آسامیاں خالی ،سرپلس پول جانے والے 620ملازمین ایڈجسٹ کیا گیا، وفاقی کابینہ کے 27اگست2024 کے فیصلہ تحت اب تک 44 ہزار 314 آسامیاں ختم کر دی گئیں ،وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں کتنی آسامیاں خالی ہیں ؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وفاقی وزیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ نے قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں سید وسیم حسین کے سوال پر تحر یری جواب میں بتایا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں ایک لاکھ 8 ہزار 175 آسامیاں خالی ہیں ،کارپوریشنز اور اتھارٹیز میں اس وقت ایک لاکھ 72 ہزار 234 آسامیاں خالی ہیں۔